وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) نے تمام قومی طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 50 درہم تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام مراکز اور لیبارٹریوں کو 24 گھنٹوں کے اندر نتائج جاری کرنے کا پابند کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ٹیسٹوں کی لاگت کو کم کرنا اور کمیونٹی کے ارکان پر بوجھ کو کم کرنا ہے تا کہ کورونا وائرس کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ان قیمتوں کا اطلاق 31 اگست 2021 سے ہو گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ وہ صحت کے تمام مراکز کی اس معاملے میں نگرانی کرے گی۔
اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)