ابوظہبی میں قائم کوویڈ19 کلائی بینڈ ہٹانے والا مرکز منتقل

ابوظہبی میں قائم کوویڈ19 کلائی بینڈ ہٹانے والا مرکز منتقل

حکام نے ابوظہبی میں کوویڈ19 قرنطینہ کلائی بینڈ کو ہٹانے کے لئے قائم مرکز کو منتقل کردیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ہیلتھ سروسز (سیہا) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ لوگوں کو لازمی طور پر مینا زید کے بجائے ابوظہبی قومی نمائش مرکز جانا چاہیے۔ کلائی بینڈ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بیرون ملک سے امارات آنے والے مسافر کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لازمی قرنطینہ مدت کی پابندی کریں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو کوویڈ19 کا شکار ہوتے ہیں یا ایسے افراد سے قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔

 

 سیہا نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابوظہبی نیشنل ایگزیبشن سینٹر میں "انٹرینس جی" استعمال کریں جو کہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ 

 

قرنطینہ ، ٹیسٹنگ اور دنیا کی تیز ترین ویکسینیشن ڈرائیو جیسے اقدامات نے متحدہ عرب امارات کو کورونا انفیکشن کی شرح کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔ امارات میں کوویڈ19 کے نئے کیس لگاتار دو دن تک ایک ہزار سے نیچے رہے ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں سے کورونا انفیکشن کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: