متحدہ عرب امارات میں کوویڈ-19 انفیکشن کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جو اس وباء سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کی کامیابی کی تصدیق کرتی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر تہر العامری نے منگل کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے ایسے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی ہے جو وباء سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کی کامیابی کی تصدیق کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی 77.91 فیصد آبادی نے کوویڈ-19 ویکسین کا پہلا شاٹ حاصل کیا جبکہ 69.35 فیصد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کیں۔ العامری نے کہا کہ کوویڈ-19 انفیکشن کیسیز میں کمی کی بدولت معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے اور معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی ان کے دفاتر میں واپسی کا موقع ملا ہے۔ اتھارٹی نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سفری پروٹوکول کی پاسداری کریں۔ گرین لسٹ ممالک کا سفر کرنے کے لئے مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق کوویڈ-19 انشورنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔