کوویڈ-19: متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت کے دفاتر میں داخل ہونے کے لئے نئے قواعد متعارف

متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت کے دفاتر میں داخلے کے لئے، کورونا کے پیش نظر، نئے قواعد جاری۔

فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) نے داخلے کے قواعد کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جن کے تحت صارفین آئی سی اے مراکز کا دورہ کرسکتے ہیں۔ یکم اگست سے آئی سی اے کے عملے کو چھوڑ کر صرف ان لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو صرف اس صورت میں داخلے کی اجازت ہوگی اگر وہ دورے سے 48 گھنٹے قبل لیا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرتے ہیں۔ ان قوانین کا اطلاق 16 سال سے کم عمر کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

گلف نیوز


یہ مضمون شئیر کریں: