پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے سفر کے لئے ‘تصدیق شدہ’ کوویڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں

پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے سفر کے لئے ‘تصدیق شدہ’ کوویڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں

شارجہ کے کھور فکان میں تین ماہ کے اندر تیرہ کاروباروں کو کوویڈ19 حفاظتی قوانین اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نا کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کاروباری اداروں کو اپنے ورکرز کے لئے باقاعدہ پی سی آر ٹیسٹوں کے بارے میں رہنما اصولوں پر عمل نہ کرنے اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کھور فکاں میونسپلٹی نے نائی کی دکانوں سمیت 25 دیگر بیوٹی سیلون کو وارننگ بھی جاری کی ہے۔ 

 

وزارت انسانی وسائل و امارت کے میونسپل انسپکٹرز ، پولیس اور ملازمین نے اپریل اور جون کے درمیان 560 کاروباروں کو چیک کیا۔ تمام کاروباری اداروں میں سے نوے فیصد کو کوویڈ19 پروٹوکول کی مکمل تعمیل کرتے دیکھا گیا۔

 

 حکام کا کہنا ہے کہ معائنہ کرنے کا مقصد کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ کاروباری عملے کے ممبران سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کیا انھیں ویکسن لگائی گئی ہے۔ پچھلے سال دبئی کے انتہائی گنجان آباد علاقوں میں سے ایک پولیس اسٹیشن نے کورونا وائرس سے متعلق دس ہزار سے زائد جرمانے عائد کیے تھے۔

 

 الرشیدیا اسٹیشن کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو 2020 میں 10،635 جرمانے اور انتباہ جاری کیا گیا تھا۔


یہ مضمون شئیر کریں: