متحدہ عرب امارات بھر کے مسلمان اس بات کی خوشی منا رہے ہیں کہ انہیں اس سال عید الاضحیٰ کی نماز باجماعت ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ دوسری عید ہے جس کے دوران مساجد طلوع آفتاب کے بعد ادا کی جانے والی خصوصی نماز و دعا کی میزبانی کر سکتی ہیں۔
گزشتہ سال دونوں عیدوں کے دوران نمازیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کوویڈ-19 حفاظتی اقدامات کے طور پر گھر میں نماز ادا کریں۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کوویڈ سیفٹی قوانین کی وضاحت کی ہے جن پر نمازیوں کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ان میں شامل ہیں؛
نماز کے بعد کے خطبے کی زیادہ سے زیادہ مدت 15 منٹ تک محدود ہے۔
نماز شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے مساجد کے دروازے کھل جائیں گے۔
نماز کے فورا بعد عبادت گاہیں بند کر دی جائیں گی۔
نمازیوں کو اپنی جاہ نماز ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔
کوویڈ مثبت افراد اور ان کے قریبی رابطوں کو نماز میں شرکت سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
12 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو گھر پر نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واش رومز، وضو کی جگہیں اور واٹر ڈسپنسرز جیسی سہولیات تک رسائی نہیں دی جائے گی۔
نماز کے بعد مصافحہ اور گلے ملنے کا روایتی رواج ممنوع ہے۔
نمازیوں کو نماز سے پہلے یا بعد میں عبادت گاہوں پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
خلیج ٹائمز (Khaleej Times)