متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان ہونے کے بعد فضا میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لیکن ہم میں سے ہر ایک کو یہ بات بھی ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہمیں ذمہ دارانہ انداز میں اس تہوار کو منانا ہے۔ اگرچہ متحدہ عرب امارات کے حکام کوویڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں بھی ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔
اب تک اکثریت عوام ویکسین وصول کر چکی ہے لیکن پھر بھی دیگر حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ہمیں اجتماعات کی میزبانی کرتے وقت یا شرکت کے معاملے میں مطلوبہ پروٹوکولز پر عمل کرنا چاہئے۔ ماسک ضرور پہنیں، مناسب سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں، مزید یہ کہ اگر ہم کسی مثبت کیس کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں تو فوراً خود کو سب سے الگ کر لیں۔
گلف نیوز