فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں صارفین اور زائرین کے لئے متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں ، وفاقی حکومت کے اداروں اور کسٹمر سروس کی سہولیات پر عمل درآمد کی جانے والی نئے کوویڈ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
کرونا وائرس پر قابو پانے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں اور اقدامات کے تحت سرکلر میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ یکم اگست 2021 سے صارفین ، زائرین ، آؤٹ سورسنگ یا سروس کمپنیوں کے ملازمین یا کوئی بھی دوسرا فرد جو ان سرکاری اداروں میں ملازم نہیں ہے، کی وزارتوں ، وفاقی اداروں اور کسٹمر سروس مراکز کے صدر دفتروں میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
تاہم سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کوویڈ19 ویکسین کی دو خوراکیں وصول کی ہیں یا جن افراد کا 48 گھنٹوں کے اندر اندر لیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہےاور الہوسن ایپ پر سٹیٹس بھی شو رہا ہےتو وہ صدر دفاترآ سکتے ہیں۔
مزید برآں، فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کے نئے قواعد 16 سال سے کم عمر افراد پر بھی لاگو نہیں ہوں گے۔ اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں اور مراکز سے سرکلر کی دفعات پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔