ابوظہبی میں ای ڈی ای کوویڈ-19 اسکینرز کے استعمال کا اعلان

ابوظہبی میں ای ڈی ای کوویڈ-19 اسکینرز استعمال کئے جائیں گے۔

ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک کامیاب پائلٹ مرحلے کے بعد سارے امارات میں اہم مقامات پر ای ڈی ای کوویڈ19 اسکینرز نصب کرے گی۔ اس اعلان میں محکمہ صحت کی بھی پیروی کی گئی ہے جس میں کرونا وائرس کے موثر اقدام کے طور پر ای ڈی ای اسکینرز لگانے کی منظوری دی گئی یے۔

 

 یہ فیصلہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صحت عامہ کو تحفظ فراہم کرنے والی کوویڈ19 احتیاطی تدابیر میں مستقل طور پر اضافہ کرنے کے امارات کے عزم کا حصہ ہے۔

 

 ای ڈی ای اسکیننگ ٹکنالوجی سیف زون کے قیام کے زریعے کوویڈ19 پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق 28 جون سے ای ڈی ای اسکینرز کو مختلف شاپنگ مالز ، کچھ رہائشی علاقوں اور تمام زمینی اور ہوائی داخلی مقامات پر استعمال کیا جائے گا۔ اگر سکینر کسی ایسے شخص کی شناخت کرتا ہے جو ممکنہ طور پر کوویڈ19 سے متاثر ہے تو اسے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے منظور شدہ پروٹوکول کی پیروی کرنا ہوگی نیز 24 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: