ابوظہبی میں جائز سیاح، وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مفت کوویڈ-19 ویکسین دستیاب نہیں

ابوظہبی میں جائز سیاح، وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لئے مفت کوویڈ-19 ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

حکام نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں سیاحوں یا وزٹ ویزا ہولڈرز کے لئے مفت کوویڈ19 ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ایک یاد دہانی جاری کی ہے کہ مفت کوویڈ19 ویکسین صرد رہائشی ویزا یا میعاد ختم ہونے والے انٹری ویزا والوں کو دستیاب ہے جبکہ اس میں سیاح یا وزٹ ویزا رکھنے والے شامل نہیں ہیں۔

 

 میڈیا آفس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ فیصلہ ابوظہبی میں ہر ایک کی صحت اور کوویڈ19 کے غیرمعمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: