کوویڈ-19 کے دوران خوراک اور طبی سامان کے تحفظ کے لئے میری-ٹائم سیکٹر مؤثر کردار ادا کر رہا ہے: وزیر توانائی و انفراسٹرکچر

کوویڈ-19 کے دوران خوراک، طبی سامان کے تحفظ میں میری-ٹائم سیکٹر کا مؤثر کردار

ہر سال 25 جون کو منعقد ہونے والا یوم سی-فیئرر عالمی سطح پر بحری جہازوں کے عملے کی عالمی تجارت کے دوران کی جانے والی کاوشوں کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل المزروئی نے کہا کہ کوویڈ-19 وباء کے دوران متحدہ عرب امارات کی طبی ضرورت کی اشیاء کی فراہمی کو محفوظ بنانے میں بحری شعبے نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

 

متحدہ عرب امارات نے اس دن کو منانے میں عالمی برادری کا ساتھ دیا۔ اس روز تکنیکی بحری ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ مزید یہ کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہوں میں تمام بحری جہازوں نے مل کر کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر مصروف افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے 'ہارن' بجائے۔ اس قدم میں دنیا بھر کی بندرگاہوں کے تمام جہازوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سمندری، صحت کی دیکھ بھال اور اہم شعبے کے اہلکاروں، جو اپنی اپنی کمیونٹیز کو محفوظ اور صحت مند رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے تندہی سے کام کر رہے ہیں، کی کوششوں کے اعتراف میں ہر شام 15 سیکنڈ کے لئے اپنے ہارن بجائیں۔

 

المزروئی نے کہا کہ بحری شعبے نے خوراک اور طبی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات کی ہموار فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات کی لاجسٹک خدمات کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس وباء کے خلاف مہم میں متحدہ عرب امارات کے بحری شعبے کی صلاحیتوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو جانچا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزارت نے پروازوں کی معطلی کے دوران بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے افراد کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے لئے بحری کمپنیوں کے ساتھ مل کر متعدد جہازوں کا خیرمقدم کیا تھا اور جہاز میں سوار کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ بحری جہازوں کے مسافروں اور کارکنوں کو ویکسین کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: