متحدہ عرب امارات کے امارات ریڈ کریسنٹ کی جانب سے منگل کے روز کوویڈ19 ویکسین کی 11 ہزار خوراکوں پر مشتمل ایک طیارہ جمہوریہ بیلاروس کو روانہ کیا گیا تھا تاکہ کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے میں بیلاروس کی مدد کی جاسکے۔
طبی امداد کی کھیپ کا مقصد کمزور ، بزرگ اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ امداد انسانی ہمدردی کے تحت بھیجی گئی ہے۔ یہ امداد بیلاروس کو کوویڈ19 سے نمٹنے اور بحالی کے مرحلے تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
متحدہ عرب امارات دوسرے ممالک کو کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضرورت مند ممالک کو ویکسین فراہم کرکے ان کی صحت کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے ، متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بہت سارے ممالک کو مدد فراہم کرتا رہا ہے اور اب بھی امداد کا یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔