اسپین کی سیاحت کے دروازے کھلنے سے متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی اب 19 ممالک کا قرنطینہ فری سفر کر سکتے ہیں

اسپین 7 جون سے مکمل ویکسینیٹڈ بین الاقوامی مسافروں کا خیرمقدم کرے گا۔ اس فیصلے  کے بعد متحدہ عرب امارات کے مسافر موسم گرما میں چھٹیوں کی منصوبہ بندی کے لئے 19 ممالک کے 30 سے زائد شہروں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، جنہوں نے سیاحت اور کاروبار کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ جولائی سے ایمریٹس دبئی سے یورپ، امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر مشہور جزیروں کے سفر کے لئے ہفتہ وار 280 سے زائد پروازیں چلائے گا۔   اسپین سیاحوں کی واپسی کا خیرمقدم کرنے والا تازہ ترین یورپی ملک ہے۔ 7 جون سے سیاح اسپین میں داخل ہو سکیں گے بشرطیکہ وہ سفر کی تاریخ سے کم از کم 14 دن قبل مکمل طور پر ویکسین وصول کر چکے ہوں، یا وہ آمد سے 48 گھنٹے قبل لیے گئے اپنے کوویڈ-19 ٹیسٹ کی منفی پی سی آر رپورٹ پیش کر سکیں۔  مسافروں کو آمد پر تحریری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، اور انہیں یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی طرف سے منظور شدہ ویکسین یا ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی یوز لسٹنگ میں شامل ویکسین میں سے ایک (فائزر، بائیو این ٹیک، سینوفارم اور آکسفورڈ/ اسٹرازینکا) ویکسین وصول کرنی ہوں گی۔ چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو ان کے ویکسینیٹڈ والدین کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔ چھ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی مسافروں کو آمد سے قبل ہیلتھ کنٹرول فارم (ایف سی ایس) آن لائن مکمل کرنا ہوگا۔  اسپین کے داخلے کی ضروریات کے بارے میں مکمل معلومات کے لئے اس ویب سائیٹ کا دورہ کریں، https://www.emirates.com/ae/english/help/covid-19/travel-requirements-by-destination/#81338  ایمریٹس اس وقت میڈرڈ کے لئے ہفتہ وار 5 پروازیں اور بارسلونا کے لئے ہفتے میں 4 پروازیں چلا رہا ہے اور ان پروازوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مزید ممالک متحدہ عرب امارات آنے اور جانے کے لئے اپنی سرحدیں کھولنے کی سمت میں اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ حفاظتی ویکسین کے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور محفوظ سفر کے پروٹوکول پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔  اماراتی نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم

اسپین 7 جون سے مکمل ویکسینیٹڈ بین الاقوامی مسافروں کا خیرمقدم کرے گا۔ اس فیصلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے مسافر موسم گرما میں چھٹیوں کی منصوبہ بندی کے لئے 19 ممالک کے 30 سے زائد شہروں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، جنہوں نے سیاحت اور کاروبار کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ جولائی سے ایمریٹس دبئی سے یورپ، امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر مشہور جزیروں کے سفر کے لئے ہفتہ وار 280 سے زائد پروازیں چلائے گا۔

 

اسپین سیاحوں کی واپسی کا خیرمقدم کرنے والا تازہ ترین یورپی ملک ہے۔ 7 جون سے سیاح اسپین میں داخل ہو سکیں گے بشرطیکہ وہ سفر کی تاریخ سے کم از کم 14 دن قبل مکمل طور پر ویکسین وصول کر چکے ہوں، یا وہ آمد سے 48 گھنٹے قبل لیے گئے اپنے کوویڈ-19 ٹیسٹ کی منفی پی سی آر رپورٹ پیش کر سکیں۔

 

مسافروں کو آمد پر تحریری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، اور انہیں یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی طرف سے منظور شدہ ویکسین یا ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی یوز لسٹنگ میں شامل ویکسین میں سے ایک (فائزر، بائیو این ٹیک، سینوفارم اور آکسفورڈ/ اسٹرازینکا) ویکسین وصول کرنی ہوں گی۔ چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو ان کے ویکسینیٹڈ والدین کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔ چھ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی مسافروں کو آمد سے قبل ہیلتھ کنٹرول فارم (ایف سی ایس) آن لائن مکمل کرنا ہوگا۔

 

اسپین کے داخلے کی ضروریات کے بارے میں مکمل معلومات کے لئے اس ویب سائیٹ کا دورہ کریں،

https://www.emirates.com/ae/english/help/covid-19/travel-requirements-by-destination/#81338

 

ایمریٹس اس وقت میڈرڈ کے لئے ہفتہ وار 5 پروازیں اور بارسلونا کے لئے ہفتے میں 4 پروازیں چلا رہا ہے اور ان پروازوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مزید ممالک متحدہ عرب امارات آنے اور جانے کے لئے اپنی سرحدیں کھولنے کی سمت میں اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ حفاظتی ویکسین کے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور محفوظ سفر کے پروٹوکول پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم



یہ مضمون شئیر کریں: