کوویڈ19 کے دوران عالمی سطح پر ڈیجیٹل سیکورٹی کو دیکھنا اولین ترجیح تھی، محمد حماد الکویتی

ڈاکٹر محمد حماد الکویتی نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کے دوران ڈیجیٹل سیکورٹی اور دیگر معاملات کو دیکھنا ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکسپرٹس کی اولین ترجیح تھی

متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکورٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حماد الکویتی نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کے دوران ڈیجیٹل سیکورٹی اور دیگر معاملات کو دیکھنا ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکسپرٹس کی اولین ترجیح تھی جس نے سائبر حملوں کو ناکام بنانے میں مدد دی۔

 

 دبئی میں ہونے والی خلیج انفارمیشن سیکیورٹی ایکسپو اور کانفرنس (جی آئی ایس ای سی) 2021 کے دوران اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد حماد الکویتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عالمی سطح پر قابل اعتبار ڈیجیٹل نخلستان قائم کرنے کے لئے نجی ، عوامی اور سرکاری اداروں کے مابین باہمی تعاون کے لئے عوامی سطح پر شراکت داری اہم ثابت ہوگی۔ 

 

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے عالمی سطح پر کسی بھی ممکنہ سائبر خطرے سے نمٹنے اور جدید حکمت عملیوں کو بروئے کار لا کر ڈیجیٹل سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: