دبئی میں واٹس ایپ کے ذریعے کوویڈ-19 ویکسین بکنگ کا اعلان

واٹس ایپ کے زریعے ویکسن بکنگ، امارات واٹس ایپ بکنگ سروس، امارات ویکسن بکنگ

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے ایک سروس متعارف کروائی ہے جس کی بدولت کمیونٹی کے حضرات واٹس ایپ کے ذریعے کوویڈ-19 ویکسین کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

 

ڈی ایچ اے واٹس ایپ ہاٹ لائن آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو بکنگ کی سہولت کے لئے استعمال کرتی ہے۔ یہ کسٹمر سروس سے لے کر اسپتال مینجمنٹ اور ہیلتھ سروس کی فراہمی تک تمام پہلوؤں پر ہیلتھ کیئر سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجیز اپنانے کے اتھارٹی کے وژن کے مطابق ہے۔ اس سے مریضوں کی سہولت اور دیکھ بھال میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 

یہ خودکار چیٹ بوٹ ایپلی کیشن ایک مفت 24/7 سروس ہے، جو ابتدائی طور پر عوام کو باخبر کرنے اور انہیں کوویڈ-19 کے ساتھ ساتھ دیگر ڈی ایچ اے کی خدمات کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ یہ سروس اس لئے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ کمیونٹی ممبران کو 24/7 ہر زبان میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔

 

ڈی ایچ اے اور فیس بک کی جانب سے ہاٹ لائن سروس کے آغاز کے بعد سے واٹس ایپ کے ذریعے 150,000 سے زائد کوویڈ-19 سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔

 

اس 24/7 واٹس ایپ ہاٹ لائن تک رسائی کے لیے صارفین کو اپنی فون بک میں 800 342 محفوظ کرنا ہوگا اور واٹس ایپ پر "ہیلو" بھیجنا ہوگا۔ کوویڈ-19 ویکسین اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لئے صارفین کو اپنا میڈیکل ریکارڈ نمبر (ایم آر این) جمع کرانا ہوگا، جو سروس تک رسائی کی شرط ہے۔

 

اس کے بعد عوام اپنی سہولت کے مطابق ویکسینیشن سینٹر اور اپائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اے آئی نظام منتخب سینٹر میں سب سے ابتدائی تاریخوں کی آپشنز فراہم کرے گا۔ اس کے بعد صارفین کو اپنے اپائنٹمنٹ سینٹر کی طرف سے سینٹر کا نام، تاریخ اور وقت کا تصدیقی پیغام موصول ہو جائے گا۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم



یہ مضمون شئیر کریں: