ابو ظہبی کے سرکاری ملازمین کو اپنے دفاتر یا معاملات کے لئے جہاں کوویڈ19 ٹیسٹ لازمی ہے اس کے لئے فیس ادا کرنی ہو گی۔
ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے نئے قوائد و ضوابط کے مطابق اب ویکسن والے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں ایک بار کی بجائے صرف مہینے میں ایک دفعہ کوویڈ19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔
تاہم جن افراد نے ابِھی تک کوویڈ19 ویکسن نہیں لگوائی ہے ان کے لئے ہر ہفتے کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔ ان ٹیسٹوں کا خرچہ ملازمین برداشت کریں گے۔
کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ منظور شدہ صحت حکام کے ذریعہ جن افراد کو ویکسن سے استثنی حاصل ہے ان افراد کو پی سی آر کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کے اخراجات برداشت کرنے سے بھی استثنی حاصل ہے۔