کوویڈ19 کے بعد تعلیمی ضروریات کے لئے ایک ایکشن ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، وزیر تعلیم

کوویڈ19 کے بعد تعلیمی ضروریات تعلیمی ترقی کے لئے ٹیم، وزیر تعلیم حسین ابراہیم الحمادی

وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد نظام تعلیم میں ترقی کے لئے ہمیں متعدد حکام کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی ایکشن ٹیم کے قیام کی ضرورت ہے۔ 

 

 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یونیورسٹیوں کے تعاون سے وزارت تعلیم اور وزارت صحت و روک تھام کے مابین مشترکہ تحقیقی مطالعہ کا مسودہ تیار کیا جائے۔

 

 وزیر تعلیم نے یہ بیان اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) ورلڈ کانفرنس کے دوران دیا جو کہ 17 مئی سے لے کر 19 مئی تک جاری رہی۔ اس کانفرنس کا موضوع "تعلیم برائے پائیدار ترقی" تھا۔

 

اس کانفرنس میں 81 وزراء تعلیم اور 2500 ماہرین نے شرکت کی۔


یہ مضمون شئیر کریں: