متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے قومی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کی وجہ ملک کی قیادت کی حمایت ، فعال منصوبہ بندی ، اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور متحدہ عرب امارات کے نظام صحت کی کارکردگی کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب مہم میں میڈیا ، آگاہی مہموں اور معاشرتی تعاون کا بھی بڑا کردار ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کے بارے میں باقاعدہ میڈیا بریفنگ کے دوران ، ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ سائنوفرم ویکسین کا بوسٹر شاٹ وہ لوگ لے سکتے ہیں جنہوں نے چھ ماہ قبل اپنی دوسری خوراک لی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزرگ اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسن کی تیسری خوراک دی جائے گا۔