دبئی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپریم کمیٹی کی جانب سے معاشی و سماجی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی شدہ کوویڈ19 احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی ہیں

دبئی کمیٹی کوویڈ19 احتیاطی تدابیر ، دبئی کوویڈ19 احتیاطی تدابیر، دبئی کوویڈ19 قوائد میں نرمی

دبئی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپریم کمیٹی نے مختلف معاشی و سماجی سرگرمیوں سے متعلق کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ 17 مئی 2021 سے نافذ العمل ہیں۔ 

 

نئے احکامات کے مطابق ، 17 مئی سے شروع ہونے والی قابل توسیع ایک ماہ کی آزمائشی مدت کے لئے ریستوران ، کیفے اور شاپنگ مالز میں تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے اس شرط کے ساتھ کہ شرکاء و مالکان اپنی کوویڈ19 ویکسی نیشن کروا چکے ہوں۔ تفریحی مقامات میں 70 فیصد جبکہ ہوٹلوں میں 100 فیصد گنجائش کی اجازت دی گئی ہے۔

 

اجتماعی کھیلوں ، موسیقی کی محفلوں اور معاشرتی و ادارہ جاتی تقاریب جیسے ڈنر اور ایوارڈ کی تقاریب کی بھی ایک مہینے کے لئے اجازت دی گئی ہے۔ شرکاء اور دیگر عملہ کے لئے کوویڈ19 ویکسن لگوانا لازمی ہو گا۔ ان پروگراموں میں شرکت کی گنجائش 70 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ ایسی تمام انڈور تقاریب کے لئے 1،500 اور آؤٹ ڈور تقاریب کے لئے زیادہ سے زیادہ 2،500 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔

 

شادی ہالز کو بھی سو افراد کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ گھروں میں شادی کی تقاریب میں زیادہ سے زیادہ افراد کی حد 30 ہے۔

 

 اس کے علاوہ ریستوران میں ایک ہی میز پر زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ کافی شاپس میں فی میز زیادہ سے زیادہ چھ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: