کوویڈ19 سے نمٹنے کی صلاحیت میں متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں سر فہرست، رپورٹ

" متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے نمٹنے اور اس کا جواب دینے میں انتہائی لچکدار عرب ممالک کی فہرست میں پہلی اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ "

کنزیومر چوائس سنٹر کی طرف سے جاری 2021 کی رپورٹ، کے مطابق متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے نمٹنے اور اس کا جواب دینے میں انتہائی لچکدار عرب ممالک کی فہرست میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ کا مقصد کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر موجود نظام صحت کا جائزہ لینا ہے جبکہ یہ رپورٹ دستیاب سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 کے حوالے سے کارکردگی کا ذکر کیا گیا اور اس بات کا اقرار کیا گیا کہ امارات کی کارکردگی قومی ویکسی نیشن پروگرام کے حوالے سے تمام یوروپی یونین کے ممالک سے کہیں بہتر ہے۔

 کنزیومر چوائس سینٹر کے جنرل منیجر فریڈ روڈر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تیزی سے ویکسی نیشن پروگرام پر کام شروع کیا ہے اور 50 فیصد سے زیادہ آبادی کو ویکسن لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: