ابوظہبی پولیس کی عوام سے عید الفطر کے دوران کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

ابوظہبی پولیس کوویڈ19 احتیاطی تدابیر، عید الفطر احتیاطی تدابیر ابوظہبی، ابوظہبی پولیس عید الفطر پیغام

ابوظہبی پولیس (اے ڈی پی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے اور لوگوں کے مابین محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے خطرات کے بارے میں بھی انھیں متنبہ کیا۔ ات ڈی پی نے ابو ظہبی میں عوامی مقامات یا نجی مقامات پر اجتماعات ، جلسوں اور سرکاری یا نجی تقریبات کو محدود کرنے کے فیصلے پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 اے ڈی پی نے عید الفطر کے دوران مختلف خاندانی رسموں کی ادائیگی نا کرنے پر بھی زور دیا جبکہ اہل خانہ سے فون پر یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہی عید کی مبارکباد کا تبادلہ کرنے کی اپیل کی۔

 

 ابوظہبی پولیس نے تصدیق کی کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے میزبان پر دس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ شرکت کرنے والوں کو 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

 کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع کے لئے مفت ٹول نمبر ، "8002626" ، یا "2828" پر ایس ایم ایس کے ذریعے یا مندرجہ ذیل رابطے پر ای میل کریں۔

[email protected]


یہ مضمون شئیر کریں: