متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ قومی ویکسی نیشن مہم کی کارکردگی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ19 ویکسن نا لگوانے والے افراد کوویڈ19 کی وجہ سے ہونے والی شدید پیچیدگیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہیں۔ انہیں ویکسین لینی چاہئے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کو آج کوویڈ19 کے بارے میں بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے دوران کوویڈ19 قوائد و ضوابط کا خصوصی لحاظ رکھا جائے گا اور نماز عید کوویڈ19 پروٹوکولز کے ساتھ پڑھی جائے گی۔
اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونے سے روکنے میں ویکسین کی کارکردگی 93 فیصد رہی ہے ، جبکہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہونے سے روکنے میں اس کی کارکردگی 95 فیصد ہے۔