متحدہ عرب امارات کا ہیلتھ کیئر گروپ ہندوستان میں کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا

بھارت کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال، عرب امارات کا بھارت میں اسپتال، انسداد کوویڈ19 متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں قائم ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے ایسٹر رضاکاروں نے نئی دہلی میں 50 بستروں پر مشتمل کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے لئے شراکت پر دستخط کیے ہیں۔ 

الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے ساتھ شراکت داری ایسے مریضوں کی مدد کرے گی جو معاشی طور پر پسماندہ ہیں اور انھیں سخت نگہداشت کی ضرورت ہے۔ معاہدے کے مطابق ، ایسٹر طبی سہولت کی ترقی کی حمایت کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ضروری انفراسٹرکچر موجود ہے۔

 الشفا اس اسپتال کو چلانے کی ذمہ دار ہوگی۔ فنڈز مریضوں کے بستر ، طبی سامان اور فیلڈ ہسپتال کو چلانے کے لئے درکار دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے استعمال ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ ہندوستان میں کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آکسیجن سلنڈر، اسپتال سمیت ہر چیز کی کمی واقع ہو گئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: