امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے ہندوستان میں کوویڈ19 کیسز کے سلسلے میں دوبارہ پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لئے بھارت کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لئے مکمل حمایت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ بات اتوار کے روز ہندوستانی وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جیش شنکر کو شیخ عبداللہ بن زاید نے ایک فون کال کے دوران کہی جس میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور عوام ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
ان مشکل حالات میں متحدہ عرب امارات کوویڈ19 پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات میں ہندوستانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ شیخ عبد اللہ نے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان مشکل وقتوں سے نمٹنے کیلئے حکومت ہند کی طرف سے فی الحال کی جانے والی کوششوں کی حمایت میں تمام وسائل وقف کرنے کے لئے تیار ہیں۔
شیخ عبد اللہ نے کوویڈ19 کے متاثرین پر ڈاکٹر سبرہمنیم جیشنکر سے دلی تعزیت کی جس پر انہوں نے ہندوستان کے عوام سے صحت اور تندرستی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید برآں، ہندوستان سے اظہار یکجہتی کے لئے گزشتہ روز برج خلیفہ کو بھارتی پرچم سے بھی رنگا گیا۔