امارات کا کوویڈ19 سے متعلق سفر کی ضروریات کو آسان بنانے کے لئے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹریول پاس ٹرائلز کا آغاز

امارات کا کوویڈ19 سے متعلق سفر کی ضروریات کو آسان بنانے کے لئے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹریول پاس ٹرائلز کا آغاز

امارات ایئر لائنز نے آج انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) ٹریول پاس ( جو کہ ایک موبائل ایپ ہے ) کے ٹرائلز کا آغاز کیا ہے تاکہ مسافر کوویڈ19 ٹیسٹ، ویکسن یا دیگر حکومتی تقاضوں کے مطابق آسانی اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر کا انتظام کرسکیں۔ 

 

ای کے 185 فلائٹ پر دبئی سے بارسلونا جانے والے مسافروں نے آج امارات کے ساتھ اپنے سفر میں طے شدہ کوویڈ19 ٹیسٹ کی حیثیت کی تصدیق اور اشتراک کرنے کے لئے ’ڈیجیٹل پاسپورٹ‘ کے اس طریقہ کار کو آزمایا۔ یہ ٹرائلز سفر کو زیادہ آسان بنانے کی سمت ایک قدم ہے جس سے مسافروں کو کوویڈ19 سے متعلق دستاویزات کو ڈیجیٹل ، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پورے سفر میں سنبھالنے میں مدد ملتی ہے۔ 

 

مستقبل میں ، مسافر حکام اور ایئر لائنز کے ساتھ بھی سفر کی سہولت کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ شئیر کر سکیں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: