متحدہ عرب امارات میں قائم ایک عالمی انسانی فلاحی خیراتی ادارہ، دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن (ٹی بی ایچ ایف)، جس نے پوری دنیا میں مہاجرین اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خود کو وقف کیا ہے ، نے دنیا بھر کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنی زکاۃ اور نفلی عطیات ان کو دے کر اس مشن میں حصہ ملائیں۔
اقوام متحدہ کی چار سرکردہ ایجنسیوں ، یعنی ، یو این ایچ سی آر ، یو این ڈی پی ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے ساتھ شراکت میں ، یہ فاؤنڈیشن مینا کے خطے میں خطرے سے دوچار آبادیوں کے درمیان کوویڈ19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی انسانی ترقیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ پروگرام طویل مدت میں ٹی بی ایچ ایف کی کوویڈ19 ردعمل کی حکمت عملیوں کا ایک نقشہ مرتب کرے گا۔ یہ پروگرام پسماندہ آبادیوں کی صحت کی اہم ضروریات کو حل کرے گا۔
فاؤنڈیشن کو زکاۃ دینے کے لئے مندرجہ ذیل معلومات استعمال کریں:
شارجہ اسلامی بینک (بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ نمبر: AE040410000011430430020
اکاؤنٹ نمبر: 0011-430430-020