ابو ظہبی میں رمضان المبارک کے دوران کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کی منظوری

ابو ظہبی میں رمضان المبارک کے دوران کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کی منظوری

ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے محکمہ صحت، ابو ظہبی اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے اشتراک سے ، ابو ظہبی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عمومی صحت کے تحفظ اور سب کے تحفظ کے لئے کوویڈ19 سے متعلقہ حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ 

 

ان اقدامات میں چہرے پر ماسک پہننا، ہاتھ دھونے سے پہلے آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا، کھانسی یا چھینکنے کے وقت منہ اور ناک کو ٹشو سے ڈھانپنا اور استعمال کے فورا بعد اسے ضائع کرنا، ہاتھوں کو سیناٹائزر کے ساتھ باقاعدگی سے صاف کرنا یا کم سے کم 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے اچھی طرح دھونا شامل ہے۔

 

 کمیٹی نے مذہبی طریقوں سے متعلق اقدامات کی بھی منظوری دی ہے جس میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ کوویڈ19 مریض روزے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ گروپ افطار اور سحری کے اجتماعات صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے فیملی کے افراد تک ہی محدود رہیں۔ اس کے علاوہ جو افراد عطیہ یا زکاۃ دینا چاہیں تو اس کے لئے وہ آ لائن پلیٹ فارم کا انتخاب کریں۔

 

 اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں، گھروں ، مساجد اور ریستورانوں کے سامنے کھانے کی پیش کش اور تقسیم پر پابندی ہے ، سوائے مجاز اداروں کے۔ مزید برآں، مردوں کو مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ عشاء اور تراویح کی نماز کا وقت 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہو گا۔ قرآن پاک کی تلاوت بھی موبائل کے زریعے کی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: