کوویڈ19 سے متعلق ردعمل دینے والے شہروں میں ابو ظہبی سرفہرست

کوویڈ19 سے متعلق ردعمل دینے والے شہروں میں ابو ظہبی سرفہرست

لندن میں معروف تجزیہ کنسورشیم ، ڈیپ نالج گروپ (ڈی کے جی) کے ذریعہ کئے گئے تجزیہ کے مطابق ابوظہبی نے کوویڈ19 کے بارے میں اپنے ردعمل کے لئے دنیا کے 25 سر فہرست شہروں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

 

اس لسٹ میں صحت کی نگہداشت اور معیشت سمیت پانچ قسموں کے 50 پیرامیٹرز کے بارے میں مختلف شہروں کا رد عمل دیکھا گیا۔ ابوظہبی نے اپنے تیز اور مضبوط رد عمل کے ذریعے دنیا کی رہنمائی کی ہے۔ معاشرے کی صحت اور حفاظت کے لئے سخت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

 

 ڈی کے جی نے شہروں کی اس لحاظ سے درجہ بندی کی ہے کہ کس شہر نے کوویڈ19 کا سب سے موثر جواب دیا ہے۔ 

 

شہروں کی درجہ بندی کے دوران ان تمام باتوں کو دیکھا گا: صحت کی دیکھ بھال کے انتظام ، صحت سے متعلق موثر مربوط نظام، ویکسینیشن کی شرح (ویکسین کی دستیابی ، ویکسینیشن ریٹ فی کس اور ہوم ویکسینیشن خدمات)، حکومتی کارکردگی (مانیٹرنگ سسٹم وغیرہ) شامل ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: