نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے لئے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم الہوسن ایپ کو متحدہ عرب امارات میں قومی کوویڈ19 ویکسین رجسٹری بننے کے لئے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
اس ایپ میں کوویڈ19 ویکسن سے متعلق تمام اعداد و شمار اور معلومات شامل ہیں جو اب تک لگائی گئی ہیں اور ملک بھر میں مختلف ویکسینیشن مراکز پر دستیاب خوراکیں ، نیز کئے گئے کوویڈ19 ٹیسٹوں اور متاثرہ افراد ، اموات اور صحتیاب افراش کی تعداد ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے ملک میں ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق تمام معلومات کو باضابطہ طور پر دستاویز کرنے کے لئے یہ اقدام شروع کیا گیا ہے۔ الہوسن ایپ پر دستیاب اعداد و شمار کو ایک مصدقہ سرکاری دستاویز سمجھا جاتا ہے ، اور جن لوگوں کو ویکسن دی گئی ہے وہ دستاویز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں یہ ویکسین موصول ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ الہوسن ایپ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ٹیسٹوں کا سرکاری مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے افراد اپنے اسمارٹ فونز پر کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔