متحدہ عرب امارات کے متعدد تعلیمی ادارے اپنے کیمپس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن کے مراکز کھول رکھے ہیں اور وہ ملک میں ویکسی نیشن اقدام کی حمایت کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ویکسن لگانے کی مہم چلا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد یونیورسٹیوں میں اساتذہ ، طلباء ، سابق طلباء اور ان کے اہل خانہ کے لئے ویکسین فراہم کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے انتظامی کارکن میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں تاکہ کیمپس مراکز میں ویکسن لگانے کی مہم آسانی سے چلائی جا سکے۔
اجمان یونیورسٹی (اے یو) کی چانسلر ڈاکٹر کریم سیغیر نے کہا ہے کہ ویکسینیشن سنٹر کا آغاز ہماری سائنسی تحقیق اور لاجسٹک مہارت کو بروئے کار لانے کے لئے ہمارے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی عزم کاوشوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ اجمان یونیورسٹی متحدہ عرب امارات کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے معاشرے کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حالات میں مفت اسکریننگ اور ویکسینیشن خدمات مہیا کی ہیں۔ ہمارے عملے ، طلباء اور سابق طلباء ، بشمول ان کے والدین ، ہمارے مرکز میں فراہم کی جارہی ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم اپنے طالب علموں کے جلد ہی کیمپس میں واپس آنے کے منتظر ہیں۔