مقامی حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ابوظہبی میں سنیما گھر 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ دوبارہ کام شروع کریں گے۔ ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بتایا کہ سنیما ہال اب 30 فیصد صلاحیت سے کام کر سکتے ہیں جبکہ ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور باقاعدگی سے صفائی ستھرائی سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو۔
یاد رہے کہ کوویڈ19 سے احتیاطی تدابیر کے طور پر سنیما ہال 5 فروری 2021 سے بند کردیئے گئے تھے۔