ابوظہبی شعبہ صحت کا رضاکاروں کے لئے کوویڈ19 کی ممکنہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز کے لئے واک ان رجسٹریشن کا اعلان

ابوظہبی شعبہ صحت کا رضاکاروں کے لئے کوویڈ19 کی ممکنہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز کے لئے واک ان رجسٹریشن کا اعلان

03 اگست 2020: (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت ابوظہبی نے جی42 ہیلتھ کیئر اور ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کے تعاون سے غیر فعال ویکسین کے دنیا کے پہلے کلینیکل فیز 3 ٹرائل میں حصہ لینے کے خواہشمند رضاکاروں کے لئے ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں واک ان رجسٹریشن، اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کی سہولت کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وہ لوگ جو رضا کار بننا چاہتے ہیں وہ وقت طے کئے بغیر براہ راست اس جگہ کا دورہ کر کے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے پاس ایک دن میں ایک سو افراد کو رجسٹر کرنے کی سہولت موجود ہے۔ جو لوگ آن لائن رجسٹر ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان کو فالو-اپ کال نہیں آئی وہ بھی اس واک-ان کلینک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اگر وہ چاہیں تو آن-سائٹ اسکریننگ اور کورونا منفی ٹیسٹ کے تین دن بعد ویکسن کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف ابوظہبی کے رہائشی افراد کے لئے ہے۔ 

یہ واک-ان کلینک اور رجسٹریشن کی سہولت روزانہ صبح 8 بجے سے لے کر شام 8 بجے تک کھلی رہے گی جبکہ جمعہ کی تعطیل ہو گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: