ابوظہبی ہیلتھ سروسز نے کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3کے لئے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کر دیا

ابوظہبی ہیلتھ سروسز نے کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3کے لئے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کر دیا

25جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور عالمی تعاون سے متعلق کوششوں کے ذریعے وبائی بیماری پر قابو پانے کے عزم سے متاثر ہو کر ، ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر فعال ویکسین کے فیز 3 کے لئے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کیا ہے۔ 

ان ٹرائلز کا آغاز محکمہ صحت،ابوظہبی اور جی 42 کے سونوفرم سی این بی جی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ 

محکمہ صحت کے قائم مقام سیکرٹری برائے ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف قوموں نے اسے ترائلز چلانے کا بہترین مقام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت دنیا کے مختلف ممالک میں وائرس سے نمٹنے میں جو اہم کردار ادا کرتی ہے ، اس نے ملک کو کلینیکل ٹرائلز کے فیز 3 کے لئے بہترین مقام بنایا۔

اب تک دس ہزار سے زائد لوگ رضاکارانہ طور پر اس ٹرائل کے لئے رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ فیز 3 کے لئے رضاکارانہ رجسٹریشنز کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ آپ بھی مندرجہ ذیل ویب سائٹ کے زریعے رجسٹر ہو سکتے ہیِں۔

www.4humanity.ae


یہ مضمون شئیر کریں: