امارات صحت اتھارٹی کی جانب سے دو نئے مراکز کھولنے کے بعد دبئی میں روزانہ کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ الصفا ہیلتھ سنٹر اور ناد ال شیبہ سنٹر برائے خواتین کے کلینک عوام کے لئے کھلے ہیں۔
پی سی آر ٹیسٹ اب ان مندرجہ ذیل 11 ڈی ایچ اے مراکز پر کیے جاسکتے ہیں۔
الرشیدیہ مجلس، جمعہ 1 پورٹ مجلس، النصر کلب، ناد ال شیبہ سنٹر برائے خواتین، امارات مال، سٹی سنٹر ڈیرا، ناد الحمر، المنخول، التوار، ال لوزیلی اور الصفا
اپوائنٹمنٹس کو یا تو ڈی ایچ اے ایپ کے ذریعے یا 800 342 کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے بک کیا جاسکتا ہے۔ امارات کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔