چونکہ ابوظہبی میں اسکول دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں لہذا ابوظہبی محکمہ تعلیم و علم (اے ڈی ای کے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام اسکولوں اور نرسریوں کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھے گا تاکہ وسیع پیمانے پر کوویڈ19 سے بچاؤ کے پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
ابوظہبی محکمہ تعلیم و علم نے ضابطہ کی خلاف ورزیوں کے لئے سلائڈنگ پیمانے کی نشاندہی کی ہے جن میں 10 ہزار درہم سے ڈھائی لاکھ درہم تک جرمانے ہیں۔ بار بار عدم تعمیل کے نتیجے میں اسکولوں کو آن لائن تعلیم کی طرف دوبارہ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں والدین بچوں کو اسکول نا بھیجنے اور فیس کی واپسی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
معائنوں کی بنیاد پر ، عدم تعمیل کرنے والے سکولوں کو فوری طور پر ایک ہفتے کے لئے فاصلاتی تعلیم میں منتقل کیا جاسکتا ہے یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اسکولوں میں تعلیم کے علاوہ دیگر سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ گریڈ 1 اور اس سے آگے کی کلاسز میں 30 طلباء اور کنڈرگارٹن لیول کی کلاسز میں 25 طلباء کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی جس میں ہر بچے پر ماسک ہہننا اور ڈیڈھ میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔