ام القوائن کا سخت کوویڈ19 قوائد نافذ کرنے کا اعلان

ام القوائن کا سخت کوویڈ19 قوائد نافذ کرنے کا اعلان

17 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ام القوائن کی مقامی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ ٹیم نے سخت پابندیوں اور اضافی احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا ہے۔ نئے قواعد آج سے نافذ العمل ہیں اور اگلے نوٹس تک یہ برقرار رہیں گے۔ ان قوائد میں شاپنگ مالز ، عوامی ساحل ، پارکس اور سنیما گھروں کی گنجائش کو کم کرنا اور تمام محافل موسیقی معطل کرنا شامل ہے۔ خریداری مراکز 60 فیصد صلاحیت سے کام کریں گے جبکہ عوامی ساحل اور پارکوں کی گنجائش 70 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔ ہوٹلوں، سینما گھروں اور فٹنس سنٹرز کے ساتھ ساتھ نجی ساحلوں اور سوئمنگ پول کی گنجائش کو پچاس فیصد کردیا گیا ہے۔ شادیوں اور خاندانی اجتماعات میں لوگوں کی تعداد 10 اور جنازوں کی تعداد 20 تک محدود ہوچکی ہے۔ 

 ریستوراں اور کھانے پینے کے ٹیبل پر زیادہ سے زیادہ چار افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ ٹیبل کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ ہونا لازمی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: