متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 سے متعلقہ جدید ایجادات کرنے والوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 سے متعلقہ جدید ایجادات کرنے والوں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

13 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) محمد بن راشد سنٹر برائے گورنمنٹ انوویشن نے متحدہ عرب امارات کے انوویٹس 2021 ایوارڈ کا آغاز کیا ہے جو حکومت کے جدید نظریات کو فروغ دینے اور ان پر عمل درآمد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس نے کوویڈ19 سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 جدت اورحکومت کی حکمت عملی کے سربراہ ھدی لہاشمی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت مختلف شعبوں میں جدت کو اپنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات مستقبل کی تشکیل کے لئے ایک نئے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ کوویڈ19 نے مستقبل کے چیلینجز کو جدید حل کے زریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومتیں جدت کو قبول کرتی ہیں وہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: