متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ویکسینوں کی چار ملین سے زائد خوراکیں فراہم کر دی گئیں

متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ویکسینوں کی چار ملین سے زائد خوراکیں فراہم کر دی گئیں

06 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 ویکسینوں کی چار ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں جو کہ ہر 100 افراد میں سے 40.53 خوراک کی تقسیم کی شرح بنتی ہے۔ 

وزارت صحت و روک تھام نے آج اعلان کیا ہے کہ کوویڈ19 پر قابو پانے کے لئے ملکی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں چالیس لاکھ کے سنگ میل کو عبور کر لیا گیا ہے۔ وزیر صحت و روک تھام عبدالرحمٰن بن محمد بن ناصر ال اویس نے کہا کہ چالیس لاکھ کے عدد کو عبور کرنے سے متحدہ عرب امارات کے ٹریک ریکارڈ میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشرے کے تمام افراد کو ویکسین فراہم کرنا ملک کی خواہش کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملک کی دانشمندانہ قیادت کی ہدایات اور مستقل حمایت کے تحت ملک کی میڈیکل ٹیموں کے ذریعے عزم اور دیگر کوششوں سے منسوب کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: