22 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ٹورزم نے جمعرات سے امارات میں جاری تفریحی سرگرمیوں کے اجازت نامے کو معطل کر دیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر اعلان کیا ہے کہ عوامی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے امارات میں جاری تفریحی سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ دبئی ٹورزم صحت حکام کے ساتھ حالات کا جائزہ لینا جاری رکھے گا۔ دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دبئی حکام نے کوویڈ19 قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 اداروں کو بند کر دیا اور 200 کی خلاف کاروائی کی ہے۔