متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے نمٹنے سے متعلق متعدد اشاریوں میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے

متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے نمٹنے سے متعلق متعدد اشاریوں میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے

21 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کورونا وائرس سے پیدا صحت کے بحران اور معاشی اور معاشرتی نقصانات پر قابو پانے سے وابستہ انڈیکس کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) نے وائرس کے پھیلنے کے بعد سے عالمی سطح پر اور مشرق وسطی میں ، متحدہ عرب امارات کی حاصل کردہ اہم پوزیشن کو مزید تقویت دینے والی چھ کامیابیوں پر نظر دوڑائی۔ 

ویکسین کی تقسیم سے متعلق متحدہ عرب امارات 12 سے 18 جنوری 2021 تک ویکسین کی روزانہ خوراک کی تقسیم میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے جس میں ہر 100 افراد کے لئے 1.16 خوراک کی شرح ہے۔ ویکسین کی دستیابی کے لحاظ سے بھی ملک عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹیسٹوں کی تعداد کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد اصل آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر ، 2020 کو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ملک نے 10 ملین ٹیسٹ کیے۔ برانڈ فنانس کے ذریعے شائع ہونے والے گلوبل سافٹ پاور انڈیکس کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کورونا وائرس کے بحران کو حل کرنے والے بہترین ممالک کی فہرست میں مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: