متحدہ عرب امارات کی چیچنیا کو انسداد کوویڈ19 کے تحت پانچویں طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی چیچنیا کو انسداد کوویڈ19 کے تحت پانچویں  طبی امداد کی روانگی

15 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر)متحدہ عرب امارات نے آج چیچنیا کو 6 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کے سامان پر مشتمل پانچویں کھیپ تحفے میں بھیجی ہے۔ یہ کھیپ تقریبا 6 ہزار طبی پروفیشنلز کی مدد کرے گی۔

چیچنیا میں طبی شعبے کی مدد کے لئے ایمرجنسی میڈیکل سپلائیوں کے لئے ہوائی پل کو چلانے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششیں ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی 25 میٹرک ٹن طبی امداد کے ساتھ کوویڈ19 سے نمٹنے میں تمام دوست ممالک کی مدد کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔ 


روسی فیڈریشن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر محمد احمد الجبیر نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں چار طیاروں پر ایئر برج کے زریعے سے امداد بھیجی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس تحفہ سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی صلاحیت بڑھے گی اور انہیں اضافی تحفظ ملے گا۔


یاد رہے کہاب تک متحدہ عرب امارات نے 128 ممالک کو ضرورت کے تحت 1،742 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جبکہ اس امداد سے 1.7 ملین سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: