وزارت صحت کی کوویڈ19 ویکسینوں پر مشتمل غلط افواہوں پر تنقید

وزارت صحت کی کوویڈ19 ویکسینوں پر مشتمل غلط افواہوں پر تنقید

12 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) نے کوویڈ19 ویکسینوں کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں پھیلی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ وزارت نے اپنے ایک بیان میں سرکاری اور قابل اعتماد ذرائع سے معلومات کے حصول کی اہمیت کی نشاندہی کی اور تمام کمیونٹی ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے کوئی بھی خبر شئیر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کریں۔ وزارت نے زور دیا کہ جعلی معلومات پھیلانے والے تمام افراد کو قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا


یہ مضمون شئیر کریں: