کوویڈ19 کے تناظر میں مسافروں اور رہائشیوں کے لئے ابوظہبی کے نئے ضابطے

کوویڈ19 کے تناظر میں مسافروں اور رہائشیوں کے لئے ابوظہبی کے نئے ضابطے

25 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) نئے رہنما خطوط میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ سفر کے معاملے میں قرنطینہ کی مدت کو بھی کم کیا گیا ہے جبکہ اعلان کردہ نئے قوانین کا اعلان ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کیا ہے جو گزشتہ کل 24 دسمبر سے لاگو ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق امارات میں داخل ہونے کے لئے تمام مسافروں کو پی سی آر یا ڈی پی آئی کے ذریعہ منفی کوویڈ19 ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا جبکہ ٹیسٹ کا دورانیہ 48 گھنٹے قبل کی بجائے 72 گھنٹے قبل ہونا کر دیا گیا ہے۔ 


اسی طرح پی سی آر ٹیسٹ امارات میں داخل ہونے کے بعد 4 کی بجائے 6 دن بعد کروایا جائے گا جبکہ پہلا دن امارات میں داخل ہونے والا شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مسافروں کو امارات پہنچنے کے بعد 14 دن کی بجائے 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔





یہ مضمون شئیر کریں: