15 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ملڈرو بیسلے نے متاثرہ اقوام کی مدد کے لئے انسانی حقوق اور فلاحی تنظیموں کی کوویڈ19 کے سلسلے میں انسانی امداد کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ابوظہبی کے قصر الوطن میں گزشتہ روز شیخ منصور بن زید النہیان کی موجودگی میں ڈیوڈ بیسلے سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں دنیا بھر کی غریب عوام کو وبائی صورتحال کا سامنا کرنے اور انھیں ان کی خوراک اور طبی سامان اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درپیش مشکلات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اعلی عہدے دار نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند آبادیوں خصوصا افریقی ممالک کے لئے بلا امتیاز امدادی سلوک کے لئے متحدہ عرب امارات کے انسان دوست کردار کی تعریف کی۔