ابوظہبی کا دو ہفتوں میں زیادہ تر کوویڈ19 پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ

ابوظہبی کا دو ہفتوں میں زیادہ تر کوویڈ19 پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ

10 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی دو ہفتوں کے اندر زیادہ تر کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کہا ہے کہ امارات اسی عرصے میں تمام معاشی ، سیاحتی ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گا۔ سرکاری پریس آفس نے کہا کہ یہ فیصلہ امارات میں کئے جانے والے ٹیسٹوں میں بہت کم مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نومبر کے تین مہینوں میں تصدیق شدہ کیسوں کی شرح 0.39 فیصد رہی۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی اینٹری پر چیکنگ روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ فی الحال دبئی سے داخل ہونے والے ڈرائیوروں کو لازمی طور پر پی سی آر کا ایک منفی سویب ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔



یہ مضمون شئیر کریں: