دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا دبئی مالز میں کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا دبئی مالز میں کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

07 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے تمام مالز میں پی سی آر کوویڈ19 ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشن ، جو مال آف امارات ، سٹی سنٹر مردیف اور سٹی سنٹر دیرا میں واقع ہیں اب اتوار سے بدھ تک صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک اور جمعرات سے ہفتہ صبح دس بجے سے شان 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

 بخار یا سانس کی علامات رکھنے والے افراد کا مال میں ٹیسٹ نہیں کرایا جانا چاہئے کیونکہ یہ سروس خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں سفر اور دیگر غیر طبی مقاصد کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشن میں فی دن 180 ٹیسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ کی لاگت 150 درہم ہے جو کہ 24 گھنٹوں میں گاہک کو بھیجا جائے گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: