متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز 1,991 نئے کوویڈ19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد اس سال میں پہلی بار یومیہ انفیکشن کیسز کی تعداد 2 ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1,149 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
کوویڈ19 سے منسلک پیچیدگیوں سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایمریٹس کے جنوری 2020 کے آخر میں اپنے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سے حکام نے 855,642 انفیکشن، 2,262 اموات اور 783,119 صحت یاب ہونے والوں کی اطلاع دی ہے۔
آخری بار 28 دسمبر کو انفیکشن کی شرح 2 ہزار سے سے نیچے آئی تھی جب 1,846 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔ سال 2021 کے آخر اور جنوری تک کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ 6 دسمبر کو 48 کیسز سے 15 جنوری کو 3,116 کیسز ہو گئے۔
اضافی 488,153 پی سی آر ٹیسٹوں کے نتیجے میں تازہ ترین کیسز کا پتہ چلا۔ اب تک 127.5 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
عوام کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ، جو ملک گیر ویکسین مہم سے منسلک ہے، متحدہ عرب امارات کی بحالی کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
دسمبر 2020 میں ویکسین لگانے کی مہم شروع ہونے کے بعد سے کوویڈ19 ویکسین کی 23.6 ملین سے زیادہ خوراکیں عوام کو دی جا چکی ہیں۔
تقریباً 94.5 فیصد آبادی اب مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے۔
حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ اگر وہ اہل ہیں تو بوسٹر خوراک وصول کریں۔
Source: دی نیشنل