کابینہ کے امور کے وزیر محمد بن عبد اللہ الگرگوی نے وبائی مرض سے نمٹنے کی قومی کوششوں کی تائید کے لئے خود کو کوویڈ19 ویکسین لگوائی ہے۔ محمد بن عبداللہ الگرگوی نے وضاحت کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ، قیادت کی ہدایت اور مختلف ٹیموں کی کوششوں کی بدولت ، وبائی مرض کوویڈ19 سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی کارکردگی کے ساتھ صحت کے شعبے اور طبی عملے کے کردار پر زور دیا ہے۔