نہیان بن مبارک کو کوویڈ19 ویکسن لگائی گئی

نہیان بن مبارک کو کوویڈ19 ویکسن لگائی گئی

30اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو بھی کورونا وائرس کی ویکسن لگا دی گئی ہے۔ شیخ نہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی دانشمندانہ قیادت کی رہنمائی اور مدد کے ساتھ ، کوویڈ19 کے دوران اس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

متحدہ عرب امارات نے حفاظتی اور سلامتی کے تمام ذرائع کی فراہمی اور ان کو ہر قسم کے خطرات سے بچانے کے مقصد سے ویکسن لگانے کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے تاکہ یہ فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دستیاب ہو ،جن کو وائرس کا سب سے زیادہ خبرہ لاحق رہتا ہے۔

امارات میں ہونے والے ٹرائلز جس میں 125 قومیتوں کے 31،000 رضاکاروں نے حصہ لیا ہے، نے ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور اس کے نتیجے میں اس وائرس سے لڑنے کے لئے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کوویڈ19 ویکسین کا استعمال زندگیاں بچانے میں معاون ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: