دبئی میں متعدی بیماریوں کا نیا اسپتال کوویڈ19 کے مریضوں کا علاج کرے گا

دبئی میں متعدی بیماریوں کا نیا اسپتال کوویڈ19 کے مریضوں کا علاج کرے گا

29اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے منگل کو متعدی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے ایک نئے مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز 24/7 عام سے لے کر سنگین نوعیت کے کوویڈ19 کیسز کو بھی دیکھے گا۔ دبئی انڈسٹریل زون میں واقع یہ مرکز تین منزلوں پر مشتمل ہے جس میں کوویڈ19 مریضوں کے علاج کے لئے 88 کمرے شامل ہیں اور اس میں انتہائی مہارت والے کلینک ، فارمیسی ، لیبارٹری ، ریڈیولاجی اور فالو اپ خدمات بھی شامل ہیں۔

 یہ مرکز جدید ترین نگہداشت کے سازوسامان اور ٹکنالوجی سے لیس ہے اور اس کو ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں لچک ہے اور ضرورت پڑنے کی صورت میں اسے 170 کمروں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مرکز نے پہلے ہی کوویڈ19 کے متعدد کیسز وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ بہترین بین الاقوامی معیار کے ساتھ کام کرتے ہوئے ، مرکز راشد اسپتال کے انتظام اور نگرانی میں تمام مریضوں کو اعلی معیار کی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: